Translate

Saturday 27 February 2016

پا کستان بمقابلہ بھا رت کون جیتےگا؟

نئی دہلی :۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سٹار عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بھارتی باؤلنگ اٹیک کمزور ہونے  کی وجہ سے پاکستان جیت کا حق دار ہے ۔ اس وقت پاکستان ایشیا کی سب سے مضبوط ٹیم ہے اور اس بار اسے جیتنا ہی چاہئے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بھارتی باؤلرز کے پاس سپیڈ کی کمی جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز مسلسل 145کی سپیڈ سے گیند کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 4بہترین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ شاندار باؤلنگ اٹیک موجود ہے، محمد سمیع تیز گیند کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو طویل القامت محمد عرفان اپنی گیندوں سے بھارتی بلے بازوں کو پریشان کر سکتے ہیں جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو سب سے الگ اور منفرد  باؤلر بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بہتر الیون کے ساتھ میدان میں اترا گھاس والی پچ پر پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے بھارتی بلے باز بے بس ہو جائیں گے ۔

No comments:

Post a Comment