Translate

Thursday 25 February 2016

آرمی چیف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے۔

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچے۔ وہ چولستان میں جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف رات جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں گزاریں گے۔
گزشتہ روز آرمی چیف نے شوال میں اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان کے باقی ماندہ علاقوں میں حتمی آپریشن میں حصہ لینے والوں کو ہدایت کی تھی کہ دہشت گردوں کی باقیات ختم اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ وبرباد کر دی جائیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق فوج بلند مورال کے ساتھ اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔

No comments:

Post a Comment