Translate

Friday 18 March 2016

Pak Government New Project of Mono Train

اسلام آباد :حکومت پاکستان نے اسلام آباد کےشہریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد سے روات تک مونوٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے، روٹ کا بھی سروے کیا گیا ہے۔ زیرو پوائنٹ ٹرمینل قائم کیا جائے گا جبکہ فیض آباد،  ڈھوک کالا خان، کھنہ ایسٹ، کورال، میڈیا ٹاﺅن، آئی ایٹ اور نیول انکلیو پر سب سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے پر چھ انٹرچینجز قائم کی جائیں گی۔ اور پاکستان ریلوے لائن بچھانے میں معاونت کرے گی۔ توقع ہے کہ اس منصوبے پر اگلے سال کام شروع ہوگا اور 2018ءکے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔مونوٹرین کیلئے بوگیاں چین سے درآمد کی جائیں گی

No comments:

Post a Comment